*پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش،ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد*
Nov 6, 2026|ویب ڈیسک
*پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش،ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد*
آزادجموں وکشمیرکے ضلع باغ کے دوردرازعلاقے کوٹھیاں میں پاک فوج کے زیرِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا
پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کے دوران مقامی افراد کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اورطبی مشاورت فراہم کی
فری میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، ڈریسنگ اور آئی وی ٹریٹمنٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں
پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 512 مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا
فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات حاصل کرنے والوں میں 141 مرد، 257 خواتین اور 114 بچے شامل ہیں
*کوٹھیاں کے مقامی افراد نےعلاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پرپاک فوج کی فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا*