بلوچستان: ماشکیل میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: ماشکیل میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

سیکیورٹی فورسز نے 'آپریشن ردالفتنہ 3' کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماشکیل کے علاقے گورندر میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز 'عزمِ استحکام' ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔