آزاد کشمیر انتخابات 2026: بلوچستان میں بھی شفاف اور منظم پولنگ کا عمل جاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: بلوچستان میں بھی شفاف اور منظم پولنگ کا عمل جاری

Aug 2, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں جہاں مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں انتخابی عمل جاری ہے، وہیں صوبہ بلوچستان میں مقیم کشمیری ووٹرز کے لیے بھی کوئٹہ سمیت 9 اضلاع میں پولنگ کا عمل شفاف، منظم اور خوشگوار ماحول میں جاری ہے۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مؤثراور سخت سیکیورٹی اقدامات کے باعث ووٹرز بغیر کسی خوف و خطر کے اپنا آئینی و جمہوری حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ایل اے 24 جموں اور ایل اے 40 ویلی میں ووٹرز کی آمد

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقیم کشمیری مہاجرین بالخصوص ایل اے-24 (جموں-1) اور ایل اے-40 (کشمیر ویلی) کے انتخابی حلقوں کے ووٹرز اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر ووٹرز کا بڑا رش دیکھا جا رہا ہے اور انتخابی سرگرمیاں مکمل جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

خواتین اور مرد ووٹرز کا بھرپور جوش و خروش

• خواتین کی شرکت: پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں موجود ہے۔

• پرامن ماحول: مقامی ووٹرز نے انتظامیہ کے قائم کردہ سازگار اور پرامن ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نگرانی

الیکشن کمیشن اور صوبائی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کی کڑی نگرانی اور سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی وجہ سے پور ڈویژن میں انتخابی عمل بلا تعطل اور منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے