قندھار اور ہلمند میں حملے، طالبان کمانڈر سمیت 2 ہلاک

قندھار اور ہلمند میں حملے، طالبان کمانڈر سمیت 2 ہلاک

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک



**کابل:** افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے حکومتی دعووں پر سوالیہ نشانات لگ گئے ہیں۔ جنوبی صوبوں قندھار اور ہلمند میں تازہ حملوں کے دوران افغان طالبان کے اہم کمانڈر اور انٹیلی جنس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔


افغان طالبان مخالف مسلح تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عزت اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔ ادھر قندھار ہی کے ضلع ارغنداب میں ایک ٹارگٹڈ حملے کے دوران طالبان کا انٹیلی جنس اہلکار مارا گیا۔


تنظیم کے مطابق صوبہ ہلمند کی جیل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں طالبان انتظامیہ کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔


دفاعی مبصرین اور مسلح تنظیم کے مطابق طالبان حکومت کے تسلط کے خلاف عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے اور مسلح مزاحمت میں آنے والی تیزی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔