افغانستان میں مسلح مزاحمت تیز، نورستان اور کنڑ میں شدید جھڑپیں

افغانستان میں مسلح مزاحمت تیز، نورستان اور کنڑ میں شدید جھڑپیں

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک

افغانستان میں مسلح مزاحمت تیز، نورستان اور کنڑ میں شدید جھڑپیں



افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں مسلسل تیزی آ رہی ہے، جس کے باعث قابض انتظامیہ کو مختلف محاذوں پر سخت دباؤ اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ صوبہ نورستان اور کنڑ میں افغان طالبان اور افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) کے مابین گھمسان کی جھڑپوں کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔


افغانستان فریڈم فرنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نورستان اور کنڑ میں کی گئی تازہ مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں طالبان کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ لڑائی کے دوران دونوں صوبوں میں طالبان کی متعدد اہم سیکیورٹی چوکیوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔


دوسری جانب، افغانستان نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے اے ایف ایف اور دیگر تمام مسلح مزاحمتی گروہوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


ادھر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم ملک پر اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کے لیے مسلسل دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں اندرونی مزاحمت اور ردعمل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔