تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

امریکی کمپنی کی پاکستان کے ایئرپورٹس میں 2.4 ارب ڈالر سیکیورٹی نظام کی پیشکش، واشنگٹن کی حمایت بھی حاصل

امریکی کمپنی کی پاکستان کے ایئرپورٹس میں 2.4 ارب ڈالر سیکیورٹی نظام کی پیشکش، واشنگٹن کی حمایت بھی حاصل

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے پاکستان کے اہم ایئرپورٹس پر جدید سیکیورٹی نظام نصب کرنے کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھی حمایت کی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے کمپنی “سیکیوریپورٹ” کی جانب سے پیش کردہ ایڈوانسڈ پسنجر انفارمیشن اور پسنجر نیم ریکارڈ سسٹم کی تنصیب کی حمایت کی ہے اور پاکستانی حکام پر اس تجویز پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔مجوزہ نظام کے تحت ایئرلائنز سے حکومت کو مسافروں کا ڈیٹا محفوظ طریقے سے منتقل کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کو ڈیٹا کی مکمل ملکیت اور کنٹرول حاصل رہے گا۔ اس کے ساتھ 24 گھنٹے تکنیکی معاونت اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔پیشکش کے مطابق اگر پاکستان یہ منصوبہ قبول کرتا ہے تو اس کی تنصیب فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ممکن ہو سکے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس نوعیت کے ایک سابقہ منصوبے پر شفافیت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 25 سالہ معاہدے کے تحت 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مسافروں پر عائد سیکیورٹی سرچارج کے ذریعے اپنی لاگت وصول کرے گی۔کمپنی پاکستان میں ایک ذیلی ادارہ قائم کرے گی اور ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی تربیت دے گی۔امریکی ناظم الامور نے اپنی سفارتی مراسلت میں اس منصوبے کو خطے میں سیکیورٹی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو سراہا ہے۔ادھر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم حکومت پاکستان کو اس تجویز پر غور کی سفارش کی گئی ہے۔