ریاست اور افواجِ کی اہمیت سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، مفتی عبدالرحیم

ریاست اور افواجِ کی اہمیت سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، مفتی عبدالرحیم

Jul 15, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی / کراچی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے زیر اہتمام جاری سمر کیمپ 2026 کے شرکا نے الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر اور معروف عالم دین مفتی عبدالرحیم سے ایک خصوصی نشست میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے مستند معلومات کو ترجیح دیں۔

ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام منعقدہ اس سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد مختلف اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ اس کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی فکری تربیت اور انہیں قومی دھارے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اہم نکات اور مفتی عبدالرحیم کے خطاب کے نمایاں پہلو:

ریاست اور فوج کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اور افواجِ پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے۔

پروپیگنڈے کی روک تھام: ریاستِ پاکستان کے خلاف کیا جانے والا بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے سراسر منافی ہے۔ نوجوان نسل سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر صرف مستند معلومات پر ہی بھروسہ کرے

پاک فوج کا مثالی کردار: پاک فوج کی دیانت داری، نظم و ضبط، اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن عزیز سے وفاداری نوجوانوں کے لیے قابلِ تقلید ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ: پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے، جس میں کامیابی کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

فتنہ خوارج کا فکری رد: خوارج دینِ اسلام کی غلط اور گمراہ کن تشریح کرتے ہیں اور مسلمانوں ہی کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔ ان کے گمراہ کن بیانیے سے باخبر رہنا ضروری ہے