غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف میزبان ممالک کا شکنجہ سخت،ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر
ترکیہ :ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، گرفتاریوں کی نئی لہر شدت اختیار کرگئیمعروف افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق؛ترکیہ کے سرحدی صوبےحقاری میں سیکیورٹی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے63 افغان شہریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہےگرفتار غیر قانونی افغان شہریوں کو مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کے لیے ہمسایہ صوبے آغری منتقل کیا جائے گا، خاما پریسترکیہ مائیگریشن ایجنسی کہ اعداد و شمار کے مطابق؛ترکیہ میں جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندوں گرفتار کیا جا چکا ہےترکیہ میں گرفتار کیے جانے والے غیر دستاویزی تارکین وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،ترکیہ مائیگریشن ایجنسیاقوامِ متحدہ کے مطابق؛ترکیہ نے 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔