ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
Oct 13, 2026|ویب ڈیسک
**ملتان (سٹاف رپورٹر):** کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ صبح پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد پاک فوج کا امدادی دستہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور ریلوے ٹریک پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
فوجی دستے متاثرہ ٹریک پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔