تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ٹی ڈی اے پی نے لسبیلہ چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ مکمل کر لیا

ٹی ڈی اے پی نے لسبیلہ چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ مکمل کر لیا

ٹی ڈی اے پی اور پی ایچ ڈی ای سی کا لسبیلہ چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

لسبیلہ: جنوبی بلوچستان میں تجارت اور برآمدات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) کے اعلیٰ حکام نے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کا دورہ کیا، جہاں ایک مشترکہ ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفد کا استقبال لسبیلہ چیمبر کے صدر اور حب سالٹ کے سی ای او اسماعیل ستار نے کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر حب جمعداد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے صنعتی زون لسبیلہ اور ماربل سٹی میں کام کرنے والی تقریباً 300 مقامی کمپنیوں اور زراعت و ہارٹی کلچر سے وابستہ برآمد کنندگان کو درپیش مسائل اور انہیں حکومتی سطح پر معاونت فراہم کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے قبل ٹی ڈی اے پی کے حکام نے حب سالٹ انڈسٹری کا دورہ بھی کیا، جہاں اسماعیل ستار نے بلوچستان خصوصاً معدنیات کے شعبے میں موجود تجارتی و معاشی مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ صرف حب شہر ملک کی مجموعی ٹیکس وصولی میں تقریباً 480 ارب روپے کا حصہ ڈالتا ہے۔

ٹی ڈی اے پی، پی ایچ ڈی ای سی اور لسبیلہ چیمبر کے حکام نے باہمی تعاون کے ذریعے برآمدات کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ اقدام بلوچستان کے صنعتی، زرعی اور برآمدی امکانات کو بروئے کار لانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔