قابض طالبان رجیم کی غیرانسانی پابندیاں،افغان خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم

قابض طالبان رجیم کی غیرانسانی پابندیاں،افغان خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

معروف عالمی جریدے دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ نے ناجائز طالبان رجیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

معروف عالمی جریدے دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق؛

قابض طالبان رجیم کی سفاکانہ پابندیوں کے باعث افغان خواتین کیلیے طبی امداد کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے 

طالبان رجیم کےغیراعلانیہ احکامات کے باعث مرد ڈاکٹرخواتین مریضوں کا معائنہ کرنے سے گریزکر رہے ہیں ، رپورٹ

طالبان رجیم نے خواتین مریضوں کو ہسپتالوں میں ان کے اصل نام سے پکارنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ،رپورٹ

افغان خواتین علاج کیلئے اپنی اورڈاکٹروں کی جان خطرے میں ڈالنے یا بیماری کیساتھ زندگی گزارنے پرمجبورہیں ، رپورٹ

طبی اور انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق؛

قابض طالبان رجیم کی پابندیاں خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پامال کرکے افغانستان کو سنگین انسانی و سماجی بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں