ایرانی ترجمان کا پاک ایران تعلقات سے متعلق سوال پر پاکستانی قومی ترانے کے اشعار میں جواب
Nov 17, 2026|ویب ڈیسک
ایران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق سوال پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے قومی ترانے کے ابتدائی اشعار سنا کر خوشگوار انداز میں جواب دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو کے مطابق ایک صحافی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کے بارے میں ان کے خیالات دریافت کیے، جس پر انہوں نے پاکستانی قومی ترانے کے ابتدائی مصرعے پڑھ کر دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا اظہار کیا۔