طالب علم نے 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے طیارے کا سراغ لگا لیا

طالب علم نے 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے طیارے کا سراغ لگا لیا

Nov 26, 2026|ویب ڈیسک

حیدرآباد کے ایک طالب علم فصیح علی نے 37 سال سے معمہ بننے والی پی آئی اے کی لاپتہ پرواز پی کے 404 کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ ماہ کی تحقیق کے دوران سیٹلائٹ تصاویر اور گوگل ارتھ کی مدد سے تاجکستان کے ایک گلیشیئر پر ایسی ساختوں کا پتا لگایا ہے جو بظاہر طیارے کے ممکنہ ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں۔فصیح علی نے اپنی تحقیق کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد انہیں لاپتہ طیارے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا خیال آیا، جس کے بعد انہوں نے سیٹلائٹ تصاویر اور گوگل ارتھ کی مدد سے اس کی ممکنہ موجودگی کا مقام تلاش کرنے کی کوشش شروع کی۔ان کے مطابق مسلسل پانچ ماہ کی تحقیق کے دوران تاجکستان میں ایک گلیشیئر پر کچھ ایسی غیر معمولی ساختیں نظر آئیں جو لاپتہ طیارے کے ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں۔ تاہم ان ساختوں کی اصل حقیقت اور طیارے سے تعلق کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ڈائریکٹر بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایئر کموڈور احسن نعمان نے کہا ہے کہ نشاندہی کیے گئے ممکنہ مقام کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے تمام ضروری تکنیکی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 404 ایک مقامی پرواز تھی، جو 25 اگست 1989 کو گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس پرواز کا سراغ نہ ملنے کے باعث یہ واقعہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوا بازی کی تاریخ کا ایک اہم معمہ بنا ہوا ہے۔