ایس آئی ایف سی کی بدولت اقتصادی زونز میں 76 ارب کی سرمایہ کاری

ایس آئی ایف سی کی بدولت اقتصادی زونز میں 76 ارب کی سرمایہ کاری

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک


اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مسلسل کاوشوں اور موثر فالو اپ کے نتیجے میں ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں کاروباری سرگرمیوں کو غیر معمولی فروغ مل رہا ہے۔

کونسل کی سہولت کاری کی بدولت پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں طویل عرصے سے زیر التوا درخواستوں پر پیش رفت تیز ہو گئی ہے، جس کے تحت ستمبر کے دوران 34 صنعتی درخواستوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اس اہم فیصلے سے خطے میں 76 ارب روپے سے زائد کی نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور زرعی پروسیسنگ سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں 7 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی عمل تیز ہونے سے ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو نمایاں استحکام ملے گا۔