تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

شلپا شندے کا جنسی ہراسانی کے مقدمے سے متعلق اہم اعتراف

شلپا شندے کا جنسی ہراسانی کے مقدمے سے متعلق اہم اعتراف

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے اعتراف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل بھابی جی گھر پر ہیں کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف ان کی جانب سے دائر کیا گیا ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شندے نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیوسرز کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدے سے متعلق تنازع کے باعث وہ شدید دباؤ کا شکار تھیں اور اسی صورتحال میں انہوں نے مقدمہ درج کروایا۔اداکارہ نے پہلی بار اس معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی کا الزام درست نہیں تھا۔ ان کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان عدالت سے باہر معاملات طے پا گئے تھے، جبکہ ان کی بقایا ادائیگیاں بھی کر دی گئی تھیں۔شلپا شندے نے مزید بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اور پروڈیوسر کے تعلقات بہتر ہو چکے ہیں اور وہ اب دوبارہ ان کے ساتھ کام بھی کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ 2016 میں شلپا شندے کے مذکورہ ڈرامے سے علیحدہ ہونے اور پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد یہ معاملہ بھارتی ٹی وی صنعت کے سب سے زیادہ زیرِ بحث تنازعات میں شمار کیا جاتا تھا۔