تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

قلعہ عبداللہ: صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا جُنگل پیر علیزئی کیمپ کا دورہ

قلعہ عبداللہ: صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا جُنگل پیر علیزئی کیمپ کا دورہ

قلعہ عبداللہ — صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان مِر ضیا اللہ لانگو نے قلعہ عبداللہ کے علاقے جُنگل پیر علیزئی ریفیوجی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے واضح ہدایت جاری کی کہ کیمپ میں موجود تمام غیر قانونی اور غیر دستاویزی افراد کو فوری طور پر ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی شخص کو ملکی امیگریشن قوانین سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے ضلع قلعہ عبداللہ میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت، جرائم کی روک تھام اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

مِر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریاستی خودمختاری اور صوبائی استحکام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، اور کسی بھی سطح پر غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔