تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیراعظم کا ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اجرا، آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے مزید سہولتوں کا اعلان

وزیراعظم کا ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اجرا، آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے مزید سہولتوں کا اعلان

اسلام آباد( بلو چستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کے لیے مزید بڑی سہولتیں دی جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے اہم اور نمایاں اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جن کا اعلان آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کے تحت شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر تعمیر کر سکیں۔ یہ اسکیم ملک کے تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک نافذ ہوگی۔وزیراعظم کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار گھروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جس کے لیے 321 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر آئندہ چار برسوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری کو باعزت رہائش میسر آئے، کیونکہ اپنا گھر ہونا ایک بنیادی ضرورت اور ریاستی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ اس اسکیم کا مجموعی حجم 3.2 کھرب روپے تک پہنچے گا، جبکہ 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس منصوبے کی پیش رفت کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم میں شریک بینکوں کی کارکردگی کو سراہا جائے گا اور 14 اگست کو نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں کو اعزازات دیے جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے تعمیراتی شعبے کے ساتھ ساتھ صنعت و معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔