تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

کرپٹو لائسنس کے اجرا کی تیاری، ترسیلات زر میں بڑے اضافے کی توقع

کرپٹو لائسنس کے اجرا کی تیاری، ترسیلات زر میں بڑے اضافے کی توقع


 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے ڈیجیٹل معیشت کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے ای کیپ کے صدر ظفر پراچہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ اگر کرپٹو کرنسی ایک مستحکم ڈیجیٹل کرنسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر فوری طور پر منتقل ہو سکیں گی، جس سے سالانہ ترسیلات 38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نوجوان قیادت کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کرپٹو کونسل کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے کرپٹو ٹریڈنگ کے خواہشمند افراد کے لیے کونسل کی این او سی کے ساتھ بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً چار کروڑ پاکستانی پانچ سے چھ فیصد لاگت پر کرپٹو ٹریڈنگ کر رہے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل لائسنس کے اجرا سے یہ لاگت کم ہو کر ایک فیصد تک آنے کی توقع ہے۔