یومِ آزادی پر شہداء کے اہلخانہ کا جذبہ حب الوطنی: نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ کا قوم کے نام پیغام

یومِ آزادی پر شہداء کے اہلخانہ کا جذبہ حب الوطنی: نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ کا قوم کے نام پیغام

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک


نائیک احمد شریف کی شہادت: 7 اگست 2021 کو آزاد کشمیر کے لیپہ سیکٹر میں دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔


یومِ آزادی کا دن اور دعائیں: بیوہ نائیک احمد شریف 14 اگست کا دن تمام شہدائے وطن کی بلندیِ درجات کی دعاؤں میں بسر کرتی ہیں۔


قوم کے نام پیغام: شہداء کی عظیم قربانیوں کی قدر کریں اور وطنِ عزیز کے دفاع اور ترقی کے لیے متحد رہیں۔


شہداء کی لازوال قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں

اسلام آباد: یومِ آزادی کے پرمسرت اور تاریخی موقع پر شہدائے وطن کے اہلخانہ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہیں، جن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کی سلامتی اور قوم کے روشن مستقبل کی خاطر اپنا آج قربان کر کے تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا۔


7 اگست 2021 کو آزاد کشمیر کے لیپہ سیکٹر میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ نے یومِ آزادی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور تکلیف کے باوجود انہیں فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے شوہر کو شہادت جیسے عظیم رتبے سے نوازا۔


"شہداء کا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا"

نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ کا کہنا تھا:


"شوہر کی شہادت کے بعد سے میں ہر سال 14 اگست کا دن تمام شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے گزارتی ہوں۔ تمام شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر پاک سرزمین کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔"


انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے زور دیا کہ:


"پوری قوم سے گزارش ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ ہونے دیں اور وطن کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعِ وطن کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی