*پاکستان کے معدنی ذخائر، عالمی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے نئے مواقع*
Nov 7, 2026|ویب ڈیسک
*پاکستان کے معدنی ذخائر، عالمی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے نئے مواقع*
پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے جہاں معدنی شعبے میں معاشی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں
ملک میں تانبا، سونا، لیتھیم اور نایاب زمینی عناصر سمیت اہم معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں
معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے، برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے اقدامات جاری ہیں
اسی مقصد کے تحت پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 منعقد کیا جا رہا ہے
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی صلاحیت سے روشناس کرائے گا