*چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری*

*چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری*

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

*چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری*


چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب میں زیرکفالت رہنے والے شہریار نے پاک فوج میں بطور سپاہی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی


ملک کے معتبر ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے شہریار نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے خصوصی ملاقات کی 


چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سپاہی شہریار کو پاک فوج میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا


*اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا کہنا تھا کہ؛*

سپاہی شہریار کی کامیابی بیورو کے دیگر زیرِ کفالت بچوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے


سپاہی شہریار نے اپنی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو دیتے ہوئے معیاری تربیت کو سراہا 


 *پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے سپاہی شہریار کا کہنا تھا کہ؛* 

والد کی وفات کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کفالت کے باعث ہی پاک فوج میں شمولیت کا خواب پورا ہو سکا ہے


*سپاہی شہریار نے بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات کر کے محنت، عزم اور حوصلے سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا*