پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کےغیرسفارتی اوربے بنیاد بیان کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا
ترجمان دفترخارجہ کے جاری بیان کے مطابق؛
بھارتی ریمارکس اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں
بھارت نے آبی دہشتگردی پر بات کرنے کے بجائے پاکستانی اداروں اور قیادت کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے، دفترخارجہ
پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کیخلاف بھارت کی دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرکے پاکستان کی معدنی ترقی سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، دفترخارجہ
بھارت مسلسل پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، ترجمان دفترخارجہ
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں، ترجمان دفترخارجہ
بھارت مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام ہے، ترجمان دفترخارجہ
ثالثی عدالت کے فیصلے سے انکار بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارت اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کوجھوٹ اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، دفترخارجہ
بھارت اقوام متحدہ میں جھوٹ پھیلانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے، دفترخارجہ
بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر گمراہ کن معلومات اور دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، ترجمان دفترخارجہ
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کئی دہائیوں سے انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں، ترجمان دفترخارجہ
بھارت ایک متنازع علاقے پر جبری قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم کر رہا ہے، دفتر خارجہ
بھارت ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے، ترجمان دفتر خارجہ
بھارت مسلمان، سکھ، مسیحی اور دلت اقلیتوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک کا سرپرست ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارت ہندوتوا نظریے سے متاثر مذہبی انتہا پسندی اور فاشسٹ طرزِ حکمرانی کی جانب گامزن ہے، جہاں مذہبی بنیاد پرست حکومت برسرِ اقتدار ہے، دفتر خارجہ
بھارت کے الزامات اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں عالمی سطح پر اپنی تنہائی چھپانے کی ناکام کوشش ہیں، دفتر خارجہ