نوشکی میں کامیاب آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک، کارروائی قابل تحسین ہے: بابر یوسفزئی

نوشکی میں کامیاب آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک، کارروائی قابل تحسین ہے: بابر یوسفزئی

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

HL: نوشکی میں کامیاب آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک، کارروائی قابل تحسین ہے: بابر یوسفزئی

Alternate HL: بلوچستان میں پائیدار امن تک کارروائیاں جاری رہیں گی: معاون داخلہ بابر یوسفزئی

Alternate HL: سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں بروقت کارروائی سے دہشت گردی ناکام بنائی

کوئٹہ: معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 11 دہشت گردوں کا خاتمہ فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر انٹیلی جنس نظام کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ آپریشن 'شبان' کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا امن دشمن عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں جن کے ذریعے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 'عزمِ استحکام' کے تحت کی جانے والی یہ کارروائیاں ملک اور بالخصوص بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کا مظہر ہیں۔ صوبے کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنے ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

معاون برائے داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے مکمل قیام تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔