کوئٹہ کے قریب مشاق طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید
Oct 12, 2026|ویب ڈیسک
**راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک):** پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نوان کلی کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس جامِ شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 12 اکتوبر 2026ء کی دوپہر پیش آیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوار انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور سٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبد الصمد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی پیش آنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا۔