فسادی جتھے کےسرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی اور اہل خانہ کا کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
Nov 17, 2026|ویب ڈیسک
عوام کے بعد اب فسادی جتھےکے سرغنوں کےاہلخانہ نے بھی شرپسند ٹولے کی انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی
فسادی جتھے کےسرغنہ امتیاز اسلم کےبھائی عابد اسلم نے بھی کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی اور منفی روش پر قائم ہے
امتیازاسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں، بھائی عابد اسلم کا واضح اعلان
میرے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکےجبکہ چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے ، عابد اسلم
امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،عابد اسلم
عوامی سطح پر مسترد کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بھی لاتعلقی کا اعلان فسادی جتھے کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے