اسلام آباد( بلو چستان خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں انسداد دہشتگردی ادارے کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے جس میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے۔وزیر داخلہ کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں اور ان کی کاوشوں کی بدولت بڑی تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔محسن نقوی نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کی 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان