بھارت انسانی اسمگلنگ روکنے کے معیارات پر پورا اترنے میں ناکام، امریکی رپورٹ

بھارت انسانی اسمگلنگ روکنے کے معیارات پر پورا اترنے میں ناکام، امریکی رپورٹ

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک



**واشنگٹن:** امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں مودی حکومت کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت اس جرم کے خاتمے کے لیے درکار بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق، مودی سرکار کے کمزور کنٹرول اور عدم توجہی کے باعث بھارتی انسانی اسمگلرز بین الاقوامی سطح پر سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی کہ بھارت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف نہ صرف کم مقدمات چلائے بلکہ سزاؤں کی شرح بھی انتہائی کم رہی، جس سے اسمگلروں کے نیٹ ورکس کو تقویت ملی۔


امریکی دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں اس جرم سے نمٹنے کے لیے نہ تو کوئی فعال بین الوزارتی کمیٹی موجود ہے اور نہ ہی قومی سطح پر کوئی جامع ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ادارہ جاتی کوششیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ عناصر اب عالمی سطح پر منظم انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورکس اور دہشت گردی کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔