وسائل پر حق، عوام کا ایک بار پھر صوبہ ہزارہ کا مطالبہ

وسائل پر حق، عوام کا ایک بار پھر صوبہ ہزارہ کا مطالبہ

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

نئے انتظامی یونٹس ناگزیر، ہزارہ کے عوام کا الگ صوبے کا مطالبہ


ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل سے متعلق جاری مثبت بحث و مباحثے کے دوران ہزارہ ڈویژن کے عوام نے ایک بار پھر الگ صوبے کے قیام کا پرزور مطالبہ کر دیا ہے۔


مقامی شہریوں کا مؤقف ہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ان کا بنیادی آئینی و انتظامی حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر خطے کے لوگوں کو اپنے مقامی وسائل پر اولین اختیار حاصل ہونا چاہیے، اس لیے وہ بھی اپنے وسائل پر اپنا حق مانگ رہے ہیں۔


شہریوں نے مؤقف اپنایا کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ روزمرہ دفتری اور قانونی امور کی انجام دہی کے لیے پشاور کا طویل سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ عوام کو شدید سفری اور معاشی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔