عیدالاضحیٰ پر 26، 27 اور 28 مئی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر 26، 27 اور 28 مئی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان

May 20, 2026|ویب ڈیسک


عیدالاضحیٰ کے موقع پر حکومت نے تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔


وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق 26، 27 اور 28 مئی (منگل، بدھ اور جمعرات) عام تعطیلات ہوں گی۔


یہ تعطیلات ملک بھر کے تمام سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گی۔