گوا منشیات کا مرکز، مودی پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا الزام

گوا منشیات کا مرکز، مودی پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا الزام

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک



**نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک):** بھارت میں مودی سرکار کی مبینہ پشت پناہی کے باعث جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا دائرہ کار اندرونِ ملک سے لے کر عالمی سطح تک پھیل چکا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی کھلی چھوٹ نے سیاحتی ریاست گوا کو منشیات کی اسمگلنگ کا اہم مرکز بنا دیا ہے۔


بھارتی اخبار 'دی ہانس انڈیا' کے مطابق، ریاست تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی مبینہ سرپرستی کے نتیجے میں گوا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے۔ ادھر جریدے 'دکن کرانیکل' نے رپورٹ کیا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کی ناقص پالیسیوں اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے گوا کے عوام مودی حکومت سے سخت نالاں اور بیزار آ چکے ہیں۔


عالمی سطح پر بھی ان بھارتی نیٹ ورکس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں، جہاں حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی ایک رپورٹ میں عالمی جرائم میں ملوث بھارتی گروہوں کی باضابطہ نشاندہی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں منشیات کے دھندے اور سرحد پار جرائم کی حوصلہ افزائی نے مودی حکومت کے کردار اور پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔