آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

ریاض: پاکستان کے آرمی چیف و کمانڈر مسلح افواج، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی ہے جس میں مشترکہ دفاعی امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


ملاقات کے دوران مشترکہ دفاع کے لیے مکہ معاہدے کے فریق ممالک کے چیفس آف اسٹاف اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔ بات چیت میں مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کی شہری اور معاشی تنصیبات پر ہونے والے مجرمانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی شدید مذمت کی گئی۔


دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی کوششیں اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔