اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث درآمدی بل تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک نے صرف خوردنی تیل کی درآمد پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان دنیا میں پام آئل درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود مقامی سطح پر خوردنی تیل کی پیداوار انتہائی کم ہے اور مجموعی طلب کا صرف ایک محدود حصہ ہی ملکی پیداوار سے پورا کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ مقامی سطح پر تیل دار اجناس کی کاشت میں خاطر خواہ بہتری نہ آنا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر متبادل فصلوں کی کاشت میں اضافہ کیا جائے تو درآمدی انحصار کم کیا جا سکتا ہے اور زرعی شعبے کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
خوردنی تیل کی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اربوں ڈالر خرچ
واپس خبروں پر
Category:
کاروبار و معیشت