تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

جمی کمل کے طنز پر تنازع شدت اختیار کر گیا، وائٹ ہاؤس کا برطرفی کا مطالبہ

جمی کمل کے طنز پر تنازع شدت اختیار کر گیا، وائٹ ہاؤس کا برطرفی کا مطالبہ

نیویارک( شو بز ڈیسک)معروف کامیڈین جمی کمل کا ایک طنزیہ مذاق خود ان کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمل نے ایک پروگرام میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو مذاق میں "متوقع بیوہ" کہہ دیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا شدید ناراض ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق اس بیان کے بعد وائٹ ہاؤس نے جمی کمل کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ڈزنی کے ٹی وی لائسنس بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں اور امریکی کمیونیکیشن کمیشن نے ڈزنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس معاملے پر جمی کمل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان 23 سالہ عمر کے فرق پر ہلکا پھلکا طنز کرنا تھا۔ادھر معروف اداکار جارج کلونی نے جمی کمل کے دفاع میں کہا ہے کہ وہ ایک کامیڈین ہیں اور ان کے مذاق کو اس قدر سنجیدگی سے لینا درست نہیں۔دوسری جانب ڈزنی نے بھی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کو قانونی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔