تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

چین میں ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ، صدر آصف زرداری کی تقریب میں خصوصی شرکت

چین میں ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ، صدر آصف زرداری کی تقریب میں خصوصی شرکت

اسلام آباد( بلو چستان خبر)چین میں ہنگور کلاس آبدوز کی پہلی کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری نے ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ کو پاک بحریہ کی جدید کاری کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے مضبوط، متوازن اور قابل اعتماد دفاعی نظام کے عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ، سمندری مفادات کے دفاع اور معاشی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔نیول چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم بحری راستوں پر بڑھتی ہوئی رکاوٹیں عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جس کے لیے جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس بحری افواج کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں، سینسرز اور ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں، جو خطے میں بحری استحکام اور دفاعی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ آبدوزیں سمندری راستوں اور اہم تجارتی لائنز آف کمیونیکیشن کے تحفظ میں بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔