تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، ترقیاتی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، ترقیاتی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون، اور بلوچستان کی مجموعی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور قومی دھارے میں مؤثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون اور مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے لیے وفاقی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ملاقات میں پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔