تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

جنوبی وزیرستان میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد پوسٹس تباہ

جنوبی وزیرستان میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد پوسٹس تباہ

جنوبی وزیرستان( بلو چستان خبر) انگور اڈہ کے علاقے زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دشمن پوسٹس کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے زلول خیل اور انگور اڈہ کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چوکیوں کو تباہ کر دیا۔علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی ممکنہ دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے گشت مزید سخت کر دیا ہے۔