تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے پسپائی

بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے پسپائی

پشاور( بلو چستان خبر) خیبر پختونخوا پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے چوکی مزنگہ پر حملہ کیا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ فجر تک جاری رہنے والے مقابلے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔واقعے کے بعد ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں پولیس لائنز سے تازہ دم نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ دیگر سکیورٹی اداروں نے بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے خون کے نشانات اور دہشت گردوں کا چھوڑا گیا اسلحہ و سامان برآمد کیا گیا، جس میں بینڈولیئرز، سیڑھی اور جوتے شامل ہیں۔مقابلے کے دوران کانسٹیبل فریداللہ معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ڈی پی او بنوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔