تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیر تعلیم بلوچستان کا طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر تعلیم بلوچستان کا طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر تعلیم بلوچستان کا طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

کوئٹہ: وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان بھر کے طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور تعلیم کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات جماعت الصالحین پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سکندر سلطان سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں بلوچستان کے تعلیمی نظام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور معیارِ تعلیم کو بلند کرنے کے اقدامات شامل تھے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے۔

اجلاس میں اساتذہ کی کمی، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان، صاف پانی، فرنیچر، بجلی اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی جیسے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی بہتری، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے کہا کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے اور بلوچستان کے بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت اور وزیر تعلیم کے اقدامات کو بھی سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے صوبے میں تعلیمی ترقی اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔