عزمِ استحکام: باڑہ میں فورسز کا آپریشن، 5 خارجی ہلاک
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں ویژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ مارے جانے والے خارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور شرپسندوں کے صفائے تک آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔