افغانستان میں بچوں کی موجودگی میں بارودی مواد تیار
تان کے صوبہ لوگر میں رہائشی آبادی کے اندر دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈی) کی تیاری کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد افغان طالبان رجیم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں طالبان دہشت گرد کو ایک گھر کے اندر معصوم بچوں کی موجودگی میں انتہائی خطرناک آئی ای ڈی تیار کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض طالبان رجیم کے زیرِ اثر افغانستان کے مختلف علاقوں میں دیسی ساختہ بارودی مواد کی کھلے عام تیاری اور خرید و فروخت کا سلسلہ بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔
دفاعی اور سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتا ہے تو افغان طالبان معصوم بچوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال بنا کر پروپیگنڈا مہم شروع کر دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق قابض طالبان رجیم خطے میں اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کے لیے دہشت گرد عناصر کی کھلی سہولت کاری اور پشت پناہی میں مصروف ہے۔