ایس آئی ایف سی: سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف

ایس آئی ایف سی: سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ملک میں کاروباری عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے جدید ون ونڈو ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا ہے۔


اس نئے خودکار نظام کا بنیادی مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ہی مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں حل کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت تاجر اور سرمایہ کار ضروری معلومات کے حصول، عمومی رہنمائی اور متعلقہ سرکاری اداروں سے رابطے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔


نظام میں درخواست کی پیش رفت جانچنے کے لیے آن لائن ٹریکنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار کسی بھی وقت اپنی درخواست کی تازہ ترین صورتحال دیکھ سکیں گے۔


ایس آئی ایف سی کے مطابق مختلف شعبہ جات اور علاقوں میں کاروباری سہولت کاری کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر باقاعدہ جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مطلوبہ کارروائی کی تکمیل کے بعد ٹکٹ کو باضابطہ طور پر بند کیا جائے گا، جس سے فالو اپ اور جوابدہی کا نظام مزید شفاف اور مؤثر بنے گا۔