استور تا سکردو 66 کلومیٹر طویل شاہراہ مکمل، پاک فوج کا سنگ می

استور تا سکردو 66 کلومیٹر طویل شاہراہ مکمل، پاک فوج کا سنگ می

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک



**گلگت:** پاک فوج نے گلگت بلتستان میں عوامی فلاح اور مواصلاتی رابطوں کی بہتری کے لیے ایک اور اہم منصوبہ مکمل کرتے ہوئے شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک ریکارڈ مدت میں تعمیر کر لیا ہے۔


اس نئے روڈ ٹریک کی تعمیر سے استور اور سکردو کے درمیان پہلے سے طویل اور کٹھن سفر سمٹ کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔ شقمہ منٹھو روڈ کی تکمیل کے نتیجے میں گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 پسماندہ دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے ساتھ براہِ راست اور مستقل زمینی رابطہ بھی بحال ہو چکا ہے۔


اس اہم منصوبے سے استور اور سکردو کے مابین مقامی معیشت، زراعت، تجارت اور لائیو اسٹاک کی نقل و حمل کو غیر معمولی فروغ حاصل ہوگا، جس سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ دفاعی ماہرین اور مقامی عمائدین کے مطابق وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقوں کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی پاک فوج کی اولین ترجیحات کا واضح ثبوت ہے۔