تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

واڈا تحقیقات مکمل، روسی کھلاڑیوں پر سینکڑوں پابندیاں عائد

واڈا تحقیقات مکمل، روسی کھلاڑیوں پر سینکڑوں پابندیاں عائد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) عالمی انسداد ڈوپنگ ادارے نے ماسکو لیبارٹری کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہونے والی تحقیقات کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ادارے کے مطابق آپریشن لِمز کے تحت کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں 291 روسی کھلاڑیوں کو سزائیں دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 302 پابندیاں عائد کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 22 مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو 23 انسداد ڈوپنگ تنظیموں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں، جن میں ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس کے کھلاڑی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔مزید برآں 11 کھلاڑیوں کو ایک سے زائد خلاف ورزیوں پر سزا دی گئی جبکہ چار کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے اس تحقیقات کو تاریخ کی کامیاب ترین کارروائی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ 2015 میں روس میں ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ پروگرام کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد روسی انسداد ڈوپنگ ادارے کو معطل کر دیا گیا تھا، تاہم 2018 میں سخت شرائط کے ساتھ بحال کیا گیا اور 2019 میں ماسکو لیبارٹری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا نے مزید کارروائی کی بنیاد فراہم کی۔