معرکہ حق کی علامت 'یادگار فتح' کی پروقار تقریب میں رونمائی
معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم کامیابی کی یاد میں تعمیر کی جانے والی 'یادگار فتح' کی باضابطہ رونمائی 3 اکتوبر کی شب ایک پروقار تقریب میں کی جائے گی۔
اس پروقار تقریب میں خصوصی میوزیکل پروگرام پیش کیا جائے گا جبکہ معرکہ حق کی شاندار فتح اور تاریخی لمحات کو اجاگر کرنے کے لیے یادگار پر جدید پروجیکشن میپنگ کا دلکش مظاہرہ بھی ہوگا۔ تقریب کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے براہِ راست نشر کیا جائے گا، جہاں عوام کی بھرپور شرکت قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرے گی۔
جدید ٹیکنالوجی اور فنِ تعمیر کا یہ شاہکار قومی عزم اور مسلح افواج کی لازوال شجاعت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 4 اکتوبر سے یہ یادگار پیر کے علاوہ ہفتے کے تمام دن شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کے لیے کھلی رہے گی۔ یادگار کا دورہ کرنے کے خواہشمند شہری مختص کردہ ویب سائٹ (Yadgarefatah.net) کے ذریعے مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔