معرکہ حق کی علامت 'یادگار فتح' کل عوام کیلئے کھول دی جائے گی
Oct 2, 2026|ویب ڈیسک
راولپنڈی: پاک افواج کے غیر متزلزل عزم، شجاعت اور تاریخی کامیابی کی علامت 'یادگار فتح' کو کل 3 اکتوبر کو ایک پروقار اور شاندار تقریب میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
جدید ٹیکنالوجی اور فنِ تعمیر کے امتزاج سے تیار کی گئی یہ یادگار قوم کے پختہ ارادے اور مسلح افواج کی بے مثال جرات و قربانیوں کا لازوال مظہر ہے۔
معرکہ حق کی یادگار فتح اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے یہاں جدید ترین 'پروجیکشن میپنگ' کا نظام بھی نصب کیا گیا ہے، جس کی بدولت فتح کے تاریخی لمحات کو بصری انداز میں پیش کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران حب الوطنی، دفاعِ وطن اور قومی یکجہتی کے جذبے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں مادرِ وطن کے محافظوں کے کارناموں سے آگاہ رہ سکیں۔