لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔اس موقع پر عثمان طارق نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر جیسی ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔واروکشائر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں دکھائی دیں گے۔مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے، جو ان کے کیریئر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
عثمان طارق کا واروکشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ 2026 میں ایکشن میں نظر آئیں گے
واپس خبروں پر
Category:
کھیل