پشاور( بلو چستان خبر)لکی مروت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈاڈیوالہ کے علاقے کیچی کمر میں پولیس اور امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔