صوبیدار قیصر رحیم شہید کی تیسری برسی، اہلخانہ کا خراجِ عقیدت
: صوبیدار قیصر رحیم شہید کی تیسری برسی، اہلخانہ کا خراجِ عقیدت
: وطن پر جان نچھاور کرنے والے صوبیدار قیصر رحیم کی برسی
راولپنڈی: مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت صوبیدار قیصر رحیم شہید کی تیسری برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ صوبیدار قیصر رحیم نے 14 ستمبر 2023 کو وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
شہید کے اہلخانہ نے اس موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی پر فخر کا اظہار کیا۔ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی وطن کی خاطر دی گئی قربانی ان کے لیے باعثِ اطمینان اور فخر ہے۔ شہید کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر پر ناز ہے جنہوں نے پاکستان کی بقا کے لیے اپنی جان قربان کی۔
شہید کی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کا قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا دیرینہ جذبہ بالآخر قومی پرچم میں لپٹ کر پورا ہوا۔ ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ قیصر رحیم کی عظیم قربانی نے معاشرے میں پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی وطن سے لازوال محبت ان کی اصل شناخت ہے اور صوبیدار قیصر رحیم شہید کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی