جنوبی خیبر پختونخوا کے شہریوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ

جنوبی خیبر پختونخوا کے شہریوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں آوازیں تیز ہونے لگیں، جہاں جنوبی خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی کے لیے نئے صوبے کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور اور بنیادی ضروریات کے لیے پشاور تک طویل اور دشوار گزار سفر کرنا پڑتا ہے، الگ صوبہ بننے سے عوامی مشکلات کا مستقل ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

شہریوں نے مؤقف اپنایا کہ اتنے بڑے رقبے اور آبادی والے صوبے کے تمام انتظامی معاملات پر ایک ہی وزیراعلیٰ کی مکمل گرفت ممکن نہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان پر مشتمل الگ صوبہ قائم کیا جائے تاکہ مقامی قیادت اور وزیراعلیٰ علاقائی مسائل کو بہتر طور پر سمجھ کر فوری حل نکال سکیں۔


شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے خطے کے سیکیورٹی چیلنجز پر بھی زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں قابو پایا جا سکے گا