لاہور سے سکردو تک پیدل دوڑ، طالب علم فیضان احمد نے نیا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور سے سکردو تک پیدل دوڑ، طالب علم فیضان احمد نے نیا سنگ میل عبور کر لیا

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم فیضان احمد نے غیر معمولی عزم اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور سے سکردو تک کا 1100 کلومیٹر کا فاصلہ محض 22 روز میں دوڑ کر مکمل کر لیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

سکردو پہنچنے پر مقامی شہریوں اور کھیلوں کے شائقین نے نوجوان ایتھلیٹ کا انتہائی پرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔ فیضان احمد نے سکردو کے تاریخی پولو گراؤنڈ میں قومی پرچم لہرایا، جبکہ حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کے بے مثال جذبے اور محنت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر 1100 کلومیٹر کی طویل رننگ مہم مکمل کرنا پاکستانی نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں، غیر متزلزل عزم اور ہمت کا واضح ثبوت ہے۔ نوجوان کی اس شاندار کامیابی کو ملکی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے۔